اربوں ڈالرز کے جنگی بحری جہاز صرف “ساڑھے 3 روپے” کی قیمت میں فروخت

امریکی بحریہ نے پرانے ہو جانے والے اپنے 2 طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ٹیکساس شپ بریکنگ کمپنی کو فروخت کر دیے

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اربوں ڈالرز کے جنگی بحری جہاز صرف “ساڑھے 3 روپے” کی قیمت میں فروخت۔ تفصیلات کے مطابق امریکی بحریہ کی تاریخ کی ایک حیران کن ڈیل کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے اپنے 2 پرانے طیارہ بردار بحری جنگی جہازوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم ان جہازوں کی ناقابل یقین قیمت وصول کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے پرانے ہو جانے والے اپنے 2 طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ٹیکساس شپ بریکنگ کمپنی کو صرف 2 سینٹس یعنی ساڑھے 3 روپے میں فروخت کر دیے۔ فروخت کیے جانے والے طیارہ بردار جنگی جہازوں میں مشہور زمانہ یو ایس کٹی ہاک اور یو ایس جان ایف کینیڈی شامل ہیں۔ امریکی بحریہ کے حکام نے موقف اختیا کیا ہے کہ دونوں طیارہ بردار جنگی بحری جہاز کافی پرانے ہو جانے کی وجہ سے اب پہلے جیسے افادیت نہیں رکھتے، اسی باعث ان جنگی بحری جہازوں کی سروس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکا دنیا میں سب سے زیادہ طیارہ بردار جنگی بحری جہاز رکھنے والا ملک ہے، جس کی بحریہ کے پاس اس وقت 20 طیارہ بردار جنگی بحری جہاز موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں