جائیداد کے تنازعے پر لالچی شخص نے سگے بھائی کو آگ لگا دی

اوکاڑہ میں ملزم نے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے بھائی کو آگ لگا دی، دونوں بھائیوں کے درمیان جائیداد کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا

اوکاڑہ (کرائم ڈیسک) جائیداد کے تنازعے پر لالچی شخص نے سگے بھائی کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محض جائیداد کے تنازعے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنے ہی سگے بھائی کو زندہ جلا ڈالا۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان جائیداد کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا اور پھر گزشتہ روز ملزم نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اپنے بھائی کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص کا 90 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں