گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کے پہلے دن ٹیم مکسڈ بیگ نے چار کورپس کو 4-2.5 سے ہرا دیا

لاہور(بیورو رپورٹ) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کے پہلے دن ٹیم مکسڈ بیگ نے چار کورپس کو 4-2.5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سیزن کے پہلے روز کھلاڑیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔

اس موقع پر سی ای او گوبز پینٹس عمر آصف، جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان، عرفان علی حیدر ، فرہاد شیخ، رافع شیخ، میجر (ر) علی تیمور اور دیگر بھی موجود تھے۔

پہلے میچ میں مسکڈ بیگ کی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور چار کورپس کی ٹیم کو 4-2.5 سے ہرایا۔ مکسڈ بیگ کی طرف سے عمر اسجد ملہی نے تین جبکہ صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا جبکہ چار کورپس کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو نے دونوں گول سکور کیے جبکہ آدھے گول کا انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آج بروز بدھ کو واحد میچ سہ پہر چار بجے ایف سی کی ٹیم کا ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں