جرمن سفیر عابدہ پروین کی سحر انگیز آواز کے مداح نکلے

اسلام آباد (این این آئی) جرمن سفیر عابدہ پروین کی سحر انگیز آواز کے مداح نکلے ۔گزشتہ دنوں جرمن سفیر برائے پاکستان برنہارڈ شلیگ ہیک نے عابدہ پروین کی سالگرہ کے موقع پر ایک ٹوئٹ کی۔ٹوئٹ میں برنہارڈ نے لکھا کہ صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین کی روح پرور آواز کا میں مداح ہوگیا ہوں۔انہوں نے کہا کہاردو زبان نہ سمجھنے والوں کے دلوں پر بھی عابدہ جی کی موسیقی سحر طاری کردیتی ہے۔جرمن سفیر نے ٹوئٹ کے آخر میں عابدہ پروین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ صوفیانہ موسیقی میں آپ کا کوئی ثانی نہیں!۔خیال رہے

کہ 2012 میں عابدہ پروین کو ان کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیازسے بھی نوازا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں