کوئٹہ میں ہونے واالی ل پاکستان بیڈمنٹن وفٹسال چیمپین شپ کے لیے صوبائی ٹیم کااعلان

پشاور(بیورو رپورٹ) پاکستان سپورٹس بورڈکے زیر اہتمام کوئٹہ میں منعقدہ آل پاکستان بیڈمنٹن ،فٹسال بوائز وگرلز ٹورنامنٹ کیلئے خیبر پختونخواٹیم کیلئے مرد وخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ،ٹیموں کااعلان کردیاگیا۔،صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اورفٹسال ایسوسی ایشن اوراور محکمہ کھیل خیبر پختونخواکی ڈائریکٹریس رشیدہ نوی ،پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ کی نگرانی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کوچ ندیم خان اور حیات اللہ م،معین الدین ،فیصل احمد اورعبدالشکورکی نگرانی پشاور سپورٹس کمپلیکس کے طارق ودودبیڈمنٹن ہال میں ہونیوالے ٹرائلز میں پشاور،چارسدہ،مردان،ایبٹ آباد اور سوات سمیت دیگر اضلاع سے مردو خواتین کھلاڑیوںنے حصہ لیا،صاف وشفاف ٹرائلز کے بعد جن بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیاہے ان میں عمرجہانگیر،محمدزید،تیمور،نجم ،حاشراورعزیل شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میںثمن شہزاد،تانوزمان،مرواہ جدون اور حسنہ کو سلیکٹ کیاگیاہے۔

خیبر پختونخواکے مرد وخواتین ٹیم آج کوئٹہ کیلئے روانہ ہونگے۔رواں ماہ کوئٹہ میں ہونیوالے آل پاکستان فٹسال ٹورنامنٹ کیلئے خیبر پختونخواکھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا۔خیبر پختونخوافٹسال ایسوسی ایشن نے صوبائی ٹیم کیلئے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیاہے ان میں میاں حسن،حضرت حسین،ابرارالحسن،مصطفی،افنان شاہ۔طلحہ۔اکرام،اسجد اور حسیب شامل ہیں۔خیبر پختونخواٹیم آج پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں