نیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ، کوہاٹ نے ڈی آئی خان کو شکست دیدی

بنوں پینتھرز، ٹرائبلز لائنز ، ملاکنڈ ٹائیگرز اور مردان بیئرز کا میچ برابر

پشاور(بیورو رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جاری خیبر پختونخوا نیشنل ہاکی لیگ میں کوہاٹ ایگلزنے ڈی آئی خان اسٹائلنز کو دو کے مقابلے سات گول سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کردی ، بنوں پینتھرز اور ٹرائبل لائنز کے مابین میچ دو دو سے جبکہ ملاکنڈ ٹائیگرز اور مردان بیئرز کے درمیان میچ پانچ پانچ گول سے برابر رہا ہے ، لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور پر جاری ٹورنامنٹ کا پہلا میچ مردان اور ملاکنڈٹائیگر کے مابین کھیلا گیا جو کہ پانچ پانچ گول سے برابر رہا.دن کا دوسرا میچ جو کہ ٹرائبل اور بنوں کے درمیان کھیلا گیا وہ بھی 2-2سے برابر رہا۔
ایک روز کے آرام کے بعد ہونیوالے دن کے پہلے میچ میں ملاکنڈ اور مردان کی ٹیمیں مد مقابل آئی۔

. ملاکنڈ کی ٹیم نے اپنے پہلے کوارٹر میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے کوارٹر میں دو گول کئے ۔آٹھویں منٹ میںملاکنڈ کے محسن نے ایک خوبصورت فیلڈ گول کیا ۔اور اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔دو منٹ بعد بینالاقوامی کھلاڑی نوید عالم نے دوسرا گول کیا۔

28:ویں منٹ میں مردان کے جنید کمال نے گول کرکے خسارہ کم کردیا ۔34ویں منٹ میں مالاکنڈ کے مبشر نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے میچ 1-3کردیا۔ پانچ منٹ بعد مردان نے جواد کے زریعے ایک بہترین گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا اگلے ہی منٹ میں مردان عدیل نے زبردست موو کے بدولت گول کرکے میچ 3-3سے برابر کردیا۔42ویں منٹ میں مردان کے عدیل نے مسلسل تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کا سکور 3-4کردیا۔
48ویں منٹ میں مالاکنڈ کے مبشر نے پنلٹی کارنر کے زریعے گول کرکے میچ 4-4سے برابر کردیا تین منٹ بعد عدیل نے گول کرکے ہیٹرک مکمل کی اور اپنی ٹیم مردان کو ایک بار پھر برتری دلادی ۔میچ کے آخری منٹ میں ملاکنڈ کے محسن نے گول کرکے مقابلہ پانچ پانچ گول سے برابر کردیا ۔اور کھیل کے اختتام تک سکور 5-5 رہا۔میچ کے امپائرنگ کے فرائض سجاد اور امیر حمزہ جبکہ ججز کے فرائض ماسٹر خان ‘ اور بختیار خان جبکہ ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض حمزہ طفیل نے سرانجام دئیے۔
دن کا دوسرا میچ ٹرائبل لائنز اور بنوں پینتھرز کے درمیان کھیلا گیا اور یہ میچ بھی ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 2-2سے برابر رہا اس میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعد حملے کئے۔پہلے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں امجد نے پنلٹی کارنر کے ذریعے ایک خوبصورت گول کرکے ٹرائبل لائنز کو برتری دلادی۔اور یہ برتری پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔
دوسرے کوارٹر میں میچ 17ویں منٹ میں بنوں پینتھرز کے محسن نے ایک بہترین فیلڈ گول کرکے مقابلہ 1-1کردیا۔عثمان نے دوبارہ ٹرائبل کو برتری دلادی جب تیسرے کوارٹر میں ٹاپ آف دی ڈی ایک سکوپ ملی اور اسی سکوپ کو عثمان نے ہوا میں ٹچ کرکے گیندجال میں پھینک کرکے لیگ کا سب سے خوبصورت گول کیا۔کھیل ختم ہونے سے چھ منٹ قبل ٹرائبل کے ندیم نے ڈی میں ایک غیر ضروری فاول کیا جس کے نتیجے میں بنوں کو پنلٹی سٹروک ملا جس پر قادر نے گول کرکے میچ 2-2سے برابر کردیا ۔
جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔دن کا تیسرا میچ کوہاٹ ایگلز اور ڈی آئی خان اسٹائلنز کے درمیان کھیلاگیا جس میں کوہاٹ ایگلز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کے مقابلے سات گول سے کامیابی حاصل کی ۔ میچ میں کوہاٹ کی جانب سے دو ہیٹرک کئے گئے شاہ فہد اور علی شان نے تین تین گول جبکہ احتشام نے ایک گول کر کے کوہاٹ کو فتح دلا دی تاہم ڈی آئی خان کی جانب سے محسن حسن اور مہراب نے ایک ایک گول کئے۔
خیبر پختونخوا نیشنل ہاکی لیگ کے میچز جاری ہے گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرا میچ کوہاٹ ایگلز اور ڈی آئی خان سٹالیئن کے درمیان کھیلا گیا جس میں کوہاٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح سمٹ لی۔میچ کے چھٹے منٹ میں شاہ فہد نے فیلڈ گول کر کے ابتدائی لمحات میں اپنے ٹیم کو برتری دلائی ،اٹھویں منٹ میں دوسرا گول شاہ فہد نے کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی،پہلے کوارٹر میں کوہاٹ کی برتری برقرار تھی،کھیل کے دوسرے کورٹر میں محسن حسن اور مہراب نے ایک ایک گول کر کے میچ دو دو گول سے برابرکیا۔
اس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی اور کوہاٹ ایگلز اور ڈی آئی خان کے فارورڈز نے ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے کھیل کے دوسرے کورٹر میں کوہاٹ ایگل نے تیسرا گول بھی داغ دیا جبکہ تیسرے کورٹر میں کوہاٹ کی جانب سے علی خان نے چوتھا گول بھی کیا میچ کے آخری کوارٹر میں کوہاٹ ایگل کی جانب سے مزید تین گول کرکے دو کے مقابلے میں سات گول سے برتری حاصل کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں