ڈیری کیٹل فارمرز کا دودھ فی لیٹر قیمت 155 روپے کرنے کا مطالبہ

اگر کمشنر کراچی نے نیا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دودھ کی قیمتوں میں از خود اضافے کا اعلان کرنے میں حق بجانب ہوں گے، شاکرگجر

کراچی(کامرس ڈیسک) ڈیری کیٹل فارمرز نے دودھ فی لیٹر قیمت 155 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی فی لیٹر قیمت کا نیا تخمینہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تخمینے کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت 155 روپے بنتی ہے۔اس سلسلے میں ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری لائیو اسٹاک کو قیمتوں پر نظر ثانی کے لیے ایک خط لکھ دیا ہے۔

صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمرگجر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کمشنر کراچی قیمتوں کے سلسلے میں نیا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کرتے۔انھوں نے کہا ڈیری فارمرز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے، پچھلے نوٹیفکیشن کے مطابق شہری نقصان میں نظر آ رہے ہیں، جب کہ قیمتیں بڑھانے کے لیے فارمرز کا دبائو بڑھ رہا ہے۔شاکر گجر نے کہاکہ اگر کمشنر کراچی نے نیا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دودھ کی قیمتوں میں از خود اضافے کا اعلان کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں