شوہر میرے لیے اللہ کا خاص تحفہ ہیں، غنا علی

شوہر ہر دن مجھے اپنی محبت سے خاص محسوس کرواتے ہیں میں اٴْنہیں اپنی زندگی میں پاکر بہت زیادہ خوش ہوں، سالگرہ پر پیغام

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر غنا علی نے اپنے شوہر کے لیے ایک خصوصی ویڈیو بناکر شیئر کی ہے جوکہ مختلف ویڈیو کلپ کی مدد سے بنائی گئی۔غنا علی نے یہ ویڈیو شوہر کی سالگرہ کے لیے خصوصی طور پر بنائی ہے اور اس کے ساتھ ہی اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن بھی دیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’دٴْنیا کے سب سے مہربان اور رحم دل انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔‘اٴْنہوں نے لکھا کہ آپ میری زندگی کے سب سے خاص انسان ہیں، آپ میرے دوست، میرے شوہر اور میرے دٴْکھ درد کے ساتھی ہیں‘۔غنا علی نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے شوہر ہر دن مجھے اپنی محبت سے خاص محسوس کرواتے ہیں اور میں اٴْنہیں اپنی زندگی میں پاکر بہت زیادہ خوش ہوں۔

‘ اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے شوہر، میرے لیے اللہ تعالیٰ کا ایک خاص تحفہ ہیں اور میں اس خاص دن کے موقع پر اٴْن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اٴْنہیں خاص محسوس کروانا چاہتی ہوں‘۔اٴْنہوں نے دٴْعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں دٴْعا کرتی ہوں کہ ہماری محبت ایسے ہی سلامت رہے اور اللہ تعالیٰ ہمیں بٴْری نظر سے بچائے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں