زید علی نے بیٹے کی پہلی جھلک دکھا دی

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی نڑاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے بیٹے کے ہمراہ پہلی تصویر جاری کردی۔

زید علی کی جانب سے اب تک بیٹے کے ساتھ جتنی بھی تصاویر شیئر کی گئی ہیں اس میں نومولود کا چہرہ واضح نہیں تھا، اب گزشتہ روز جوڑے نے چہرہ دکھاتے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کی ہے۔تصویر شیئر کرتے ہوئے زید علی نے لکھا کہ ’آپ نے ہماری زندگی مکمل کر دی، آپ ایک فرشتہ ہیں ازیان۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں