ہماری جوڑی کو بُری نظر لگ گئی، اہلیہ عمر شریف

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے کامیڈین کنگ عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل مرحوم شوہر کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

زرین غزل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمر شریف اور اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں کامیڈین کنگ اپنی اہلیہ کو کیک کِھلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں یہ جوڑی بیحد خوش نظر آرہی ہے جبکہ اٴْن کے ساتھ اٴْن کی بیٹی بھی موجود ہیں۔زرین غزل نے اپنی پوسٹ کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے عمر، میرے بادشاہ چلے گئے۔‘اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم بہت خوش تھے اور پھر ہمیں کسی کی بری نظر لگ گئی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں