ابھیشک بچن کا والد کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے منفرد انداز، ویڈیو شیئر کردی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن 79 برس کے ہوگئے ان کے بیٹے ابھیشک بچن نے انہیں ایک خوشگوار ویڈیو کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

امیتابھ بچن کی سالگرہ پر ان کے بیٹے ابھیشک نے ٹوئٹر پر اپنے والد کو وِش کیا۔ابھیشک بچن نے امیتابھ بچن کو اپنا دوست، لیجنڈ اور ہیرو کہہ کر مخاطب کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ابھیشک بچن کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں امیتابھ بچن کے کیریئر کے لازوال کرداروں کی یاد تازہ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں