پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی کی پیشکش قبول کرلی

پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان ان حل طلب معاملات کی وجہ سے برانڈ کی ساکھ متاثر ہورہی تھی، رمیز راجہ

لاہور(بیورو رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز نے گزشتہ ماہ گورننگ کونسل میں پیش کردہ پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر پی سی بی کی جانب سے چھ فرنچائزز کو جوپیشکش کی گئی تھ یان میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 اور 6 کے لیے انہیں کوویڈ 19 ریلیف دینا،ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے بیسویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں ان کے شیئر میں اضافہ کرنا،ڈالر کا ریٹ مقرر کرنا شامل تھا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان ان حل طلب معاملات کی وجہ سے برانڈ کی ساکھ متاثر ہورہی تھی۔
خوشی ہے کہ یہ تمام معاملات بالآخر حل ہوچکے ہیں ، یہ فرنچائز مالکان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

فرنچائز مالک نے مشترکہ اعلامیہ میں کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ہم سب کے دل کے بہت قریب ہے،سال 2016 کے بعد سے ہم نے اسے آج اس مقام پر پہنچانے کیلئے بہت محنت کی ہے،پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرنا اس امر کی تصدیق ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک بڑی اور بہتر لیگ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایسی لیگ جہاں بہترین کھلاڑی حصہ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں