چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹل انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹل انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ ، 9 ممالک (چیک جمہوریہ ، مصر ، انگلینڈ ، فرانس ، ہانگ کانگ ، روس ، سربیا ، اسپین اور سوئٹزرلینڈ)کے 21 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
مصحف اسکواش کمپلکس اسلام آباد میں مردوں کے ایونٹ میں پہلے راونڈ کے میچز میں پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم نے بائی ملنے پر، پاکستانی کھلاڑی عماد فرید نے روسی کھلاڑی ولادیسلاوکو تین۔صفر سے،سوئٹزر لینڈ کے کھلاڑی مارٹن سویک نے پاکستانی کھلاڑی دانش اٹلس خان کوتین۔ایک سے،ہانگ کانگ کے کھلاڑی تسز کووان لئو اور پاکستانی کھلاڑی عاصم خان نے بائی ملنے پر،پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان نے برطانوی کھلاڑی رابرٹ ڈاونرکو تین۔

ایک سے،مصر کے کھلاڑی خالد لبیب نے پاکستانی کھلاڑی ظاہر شاہ کو تین ۔صفرسے،فرانس کے کھلاڑی اگسٹ ڈسورڈاورمصر کے کھلاڑی مصطفی ال سیرٹی نے بائی ملنے پر، پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب نے اپنے ہم وطن کھلاڑی حمزہ شریف کوتین۔صفرسے،ہانگ کانگ کے کھلاڑی چی ہیم وونگ نے مصر کے کھلاڑی عمر ایل کٹن کو بھی تین۔صفر سے،ہانگ کانگ کے کھلاڑی میکس لی اور ہینری لیونگ نے بائی ملنے پر، اسپین کے کھلاڑی ہیوگو واریلا نے پاکستانی کھلاڑی وقاص محبوب کو تین۔
ایک سے،پاکستانی کھلاڑی اسرار احمد نے اپنے ہم وطن کھلاڑی نور زمان کو بھی تین۔ایک سے شکست دیکر جبکہ مصر کے کھلاڑی کریم الہمامی نے بائی ملنے پر مین راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔خواتین کے پہلے راونڈ کے میچز میں سوئس کھلاڑی نادیہ فائٹر نے بائی ملنے پر،پاکستانی کھلاڑی روشنا محبوب نے اپنی ہم وطن کھلاڑی حرا عقیل کوتین۔صفر سے،پاکستانی کھلاڑی رفعت خان نے اپنی ہم وطن کھلاڑی صائمہ شوکت کو تین۔
ایک سے،مصر کی کھلاڑیوں فیروز ابوالخیر اور فرح مومن نے بائی ملنے پر،پاکستانی کھلاڑی نمرہ عقیل نے اپنی ہم وطن کھلاڑی نورینا شمس کوتین۔صفر سے، ثنا بہادر نے بھیء اپنی ہم وطن کھلاڑی ایمن شہباز کو تین۔صفر سے،مصر کی کھلاڑیوں سلمی الطیب اور نور ابوالماکرم نے بائی ملنے پر،مصر کی کھلاڑی نادین کوٹب نے پاکستانی کھلاڑی کائنات عامر کوبھی تین۔
صفر سے، سعدیہ گل نے اپنی ہم وطن کھلاڑی فہمینہ عاصم کو بھی تین۔صفر سے،سربیا کی کھلاڑی جیلینا ڈوٹینا اور پاکستانی کھلاڑی نور الہدی نے بائی ملنے پر، کومل خان نے اپنی ہم وطن کھلاڑی نور العین اعجازکوتین۔ایک سے، انعم مصطفی عزیز نے اپنی ہم وطن کھلاڑی ثمر انجم کو 4-1 سے (ریٹائرڈ ہارٹ)ہرا کر جبکہ فرانس کی کھلاڑی میری اسٹیفن نے بائی ملنے پر مین راونڈ میں جگہ بنا لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں