سرکاری بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں لیکن سب ٹھیک ہے۔ سول ملٹری تعلقات سے متعلق شیخ رشید کا بیان

پی ڈی ایم جو کرنے جار ہی ہے یہ نہ ہو اسکے گلے پڑجائے، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو میڈیا دیکھ رہا ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے سیاسی فیصلوں میں خطے کی صورتحال کو مد نظر رکھے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم نے خطے کی صورتحال کو نظر انداز کیا تو نقصان ان ہی کا ہوگا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی کو نہیں چھیڑیں گے، پی ڈی ایم جو کرنے جار ہی ہے یہ نہ ہو اسکے گلے پڑجائے۔ جبکہ سول ملٹری تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سرکاری بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں لیکن سب ٹھیک ہے۔

سول ملٹری تعلقات کے حوالہ سے کوئی مسئلہ نہیں، جب بھی ٹرانسفر ہوتی ہیں،وہ معمول کے مطابق ہوتی ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کر دیا ہے، اور 5 کمپنیوں کے آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ، 88 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ 47 کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، ڈالر اگر غیر قانونی طریقہ سے افغانستان بھیجا گیا تو اس پر کسٹمز کو تحقیقات کرنی چاہئے، کسٹم ڈیپارٹمنٹ وزارت داخلہ کے ماتحت نہیں، ہمارا کام صرف ہولڈنگ ہے تحقیقات کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی احساس ترین مہینوں سے گزر رہا ہے، افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر پڑیں گے۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر پی ایم آفس میں افغانستان ڈیسک بنے گا، وزارت داخلہ بھی اس کا حصہ ہوگی۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال کے حوالے سے بات کرتے کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ پر وزارت داخلہ نے بہترین انتظامات کیے۔
محسنِ پاکستان کی موت کی تصدیق میں گھنٹہ تاخیر ہوئی کیونکہ اتوار کے روز رابطے میں دشواریاں پیدا ہوئی تھیں اور دفاتر بند تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ محسن پاکستان کو وزارت داخلہ نے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا، وزیراعظم کی ہدایات تھی کہ ڈاکٹر قدیر کی تدفین فیصل مسجد میں کی جائے، لیکن گھر والوں کی مرضی کے بعد انہیں ایچ ایٹ میں سپردخاک کیا گیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر عبدالقدیر کے نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق امور پر بروقت تکمیل میں اسلام آباد انتظامیہ، فوج، رینجرز سمیت دیگر اداروں کا خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں