پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے جہانگیر ترین سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) : پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے جہانگیر ترین سے تعاون مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے جہانگیر ترین سے رابطہ آصف زرداری کی ہدایت پر کی۔انہوں نے جہانگیر ترین سے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے تعاون مانگا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی تحریک انصاف کے ناراض ارکان سے خفیہ رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔سینئر سیاستدان اور پی پی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے اپنے لوگ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔حکومت کے 25 ایم پی ایز ایسے ہیں جو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔ جہانگیر ترین بھی متحرک ہوئے ہیں تو وہ کچھ نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ الیکشن ہوں گے یا نہیں،اس بارے میں ابھی نہیں معلوم، مجھے لگ رہا ہے سینیٹ الیکشن کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ آ جائے گا۔اس سے قبل پی پی رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی کو آصف علی زرداری نے جیت کی ضمانت دے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے پہلے ?فیصلہ کیا تھا سینیٹ الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ وہ سمجھتےتھے کہ اگر وہ ہارگئےتو ان کی سیاست کونقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں سابق وزیراعظم ?یوسف رضا گیلانی کوا?صف زرداری نے ضمانت دی کہ ا?پ جیتیں گے اور آپ کو زیادہ ووٹ ملیں گے، یوسف گیلانی ?نے کچھ سوچ کرہی سینیٹ میں حصہ لینےکا بڑافیصلہ کیا ہوگا انہیں جیت نظرا?ئی ہوگی اسی لیےکاغذات جمع ?کروائے۔جب کہ اسی حوالے سے جمعیت علمائ اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ کن قوتوں نے معاملات زرداری سے طے کرلیے، زرداری ایک بار پھر سب پر بھاری ثابت ہوئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں