مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے کس سے رابطے،فیاض الحسن چوہان نے نام بتا دیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بیرون ملک جانے کے لیے مریم نواز کے رابطوں کی تفصیل بتا دی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سے سوال کیا گیا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانے کے لیے کس سے رابطہ کیا ؟ جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے رابطے کرتی رہی ہیں اور اب کہتی ہیں کہ میں بیرون ملک نہیں جاو ¿ں گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے حکومتی حلقوں کے ساتھ رابطے کر رہی تھیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میرا صحت کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی لیکن میں اس حکومت سے بالکل نہیں کہوں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے، میں انہیں یہ خوشی کبھی نہیں دوں گی۔مجھے اس ملک سے کہیں نہیں جانا، میرا جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہے، مریم باہر نہیں جائے گی، آپ کو جانا پڑے گا۔ سرجری کی بات کرنے پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا ہے جس پر کئی حکومتی نمائندوں نے بھی رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ مریم نواز بیرون ملک جانا چاہتی ہیں۔ جبکہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماو ¿ں نے اپنے بیانات میں دعویٰ کیا کہ مریم نواز بیرون ملک جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے انہوں نے رابطے بھی کیے لیکن مسلم لیگ ن کے نمائندوں اور خود نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے ان تمام خبروں کی تردید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں