پشاور(بیورو رپورٹ) : خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں تین مرلہ مکان پر ہونے والا تنازعہ جان لیوا بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ تھانہ سربند کی حدود میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔قتل کی وجہ عناد گھریلو تین مرلہ مکان کا تنازعہ ہے، فائرنگ بھتیجے نے کی۔ پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ مقتول کرم شاہ کے بھتیجے کے خلاف تھانہ سربند میں درج کیا گیا۔ ایس پی صدر ڈویڑن وقار خان نے کہا کہ 3 مرلے کے مکان کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ایس پی وقار خان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں کرم شاہ، بیٹا زبیر شاہ، بیٹی کلثوم، زوجہ یاسمین اور سنارہ شامل ہیں اور پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے، ا ±مید ہے کہ ملزمان جلد از جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ خیال رہے کہ جائیداد کے تنازعہ پر قتل و غارت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ قبل ازیں پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے پل شیخانی کے بازار میں ملزم کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مبینہ ملزم فائرنگ میں مارا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے30اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے
ہفتے کو مینار پاکستان کا جلسہ ظلم کے خلاف ریفرنڈم ہوگا: عمران خان
شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو ہم مداخلت کریں گے: چیف جسٹس عمر عطا بندیال
الیکشن اکٹھے ہوں گے تو ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل جمعرات کو ہوگا
شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال کی نماز جنازہ ادا، صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت
آج ڈمی پارلیمان میں حکومت نے عدلیہ پر حملہ کردیا
پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے ، ترقی کے دشمنوں کوشکست فاش ہوگی : وزیراعظم
پنجاب میں انتخابات،پی پی 149 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج