منگنی کیوں کی ، حافظ آباد میں لڑکی کی اپنی سہیلی کو قتل کروانے کی کوشش

حافظ آباد (بیورو رپورٹ) : پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ایک لڑکی نے اپنی سہیلی پر حملہ کروا دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حافظ آباد کے نواحی قصبے جلال بھٹیاں میں ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھانے والی سہیلی کی دشمن بن گئی۔ملزمہ نے سہیلی کو مارنے کے لیے کرائے کے قاتلوں کو اس کے گھر بیج دیا۔
ملزمہ کی قاتلوں کے ساتھ گفتگو کی آڈیو بھی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں لڑکیوں نے کبھی شادی نہ کرنے کی قسم کھائی تھی لیکن ایک لڑکی کی منگنی طے ہو گئی، گھر والوں نے منگنی طے کی تو دوسری لڑکی سے برادشت نہ ہوا اور غصے میں آکر انتہائی قدم اٹھا لیا۔لڑکی نے گھر سے زیور چرا کر ٹارگٹ کلر کو دے کر دوست پر حملہ کروا دیا۔
ملزمہ نے اپنی دوست کو مارنے کے لیے ٹارگٹ کلر کو گھر سے جیولری چرا کر دی۔لڑکی کو سہیلی پر اس بات کا غصہ تھا کہ زندگی بھر شادی نہ کرنے کی قسم کیوں توڑی۔قاتلانہ حملے میں لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ لڑکی اسپتال میں اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ لڑکی فرار ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے لڑکی شدید زخمی ہوئی۔ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے۔دوسری جانب ملزمہ اور ملزمان کے مابین ہونے والی گفتگو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ٹارگٹ کلرز کو ہدایات دے رہی ہے اور حملے کا وقت بھی بتا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلرز نے رات گئے لڑکی کے گھر میں گھس کر اس پر فائرنگ کی۔جب کہ اس حوالے سے تاحال دونوں خاندانوں کی جانب سے کوئی موفف سامنے نہیں آ سکتا۔پولیس نے ملزمہ کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں