بلوچستان میں چند گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ زلزلہ

ہرنائی (حالات نیوز ڈسک) بلوچستان میں چند گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ زلزلہ، تباہ حال ضلع ہرنائی دوبارہ زلزلے سے لرز گیا، شہری مزید خوف میں مبتلا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چند ہی گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز تباہ کن زلزلے کا سامنا کرنے والے تباہ حال ضلع ہرنائی میں رات گئے دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے پہلے سے ہی پریشان حال شہری مزید خوف کا شکار ہو گئے۔اس سے قبل ضلع سبی اور دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران شہری مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ہرنامی میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ضلع ہرنائی کے علاوہ کوئٹہ، سبی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ڑوب سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔ پہلے زلزلے کے بعد گزشتہ روز بلوچستان میں آفٹس شاکس آنے کا سلسلہ بھی جاری رہا تھا۔ جبکہ جمعہ کے روز گزشتہ روز ا?نے والے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئے۔
شہری زلزلے سے متاثرہ اپنے مکانات اور دکانوں کی مرمت کرنے اور گرے ہوئے ملبے اٹھانے میں مصروف ہیں، کئی متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔زلزلے کے بعد شہری متاثرہ مکانات اور دکانوں کی مرمت کرتے اور جن کے گھر مکمل گر گئے وہ ملبہ اٹھانے میں مصروف دکھائی دیئے۔بعض علاقوں میں زلزلہ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے ابھی تک امداد نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں