راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروایاں جاری

راولپنڈی (حالات کرائم ڈسک) تھانہ کہوٹہ کے قریب جامع مسجد روڈ پر گھر میں فائرنگ کر کے بہن بھائی قتل کر دیئے گئے ،فائرنگ کے بعدقاتل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ،پولیس موقع پر پہنچی،لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ،بہن بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرنے والے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی ایس ایچ اونیوٹاﺅن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی03 ملزمان حسنین علی ، نادر علی اور عابد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی03پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اختر علی کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمدکیا،ایس ایچ او نصیرا ٓباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 04 ملزمان نور باز، حسن علی، عاقل اور محمد قاسم کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 04پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد محمود کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، ایس ایچ او صدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی03 ملزمان گلفراز حیدری ،سمیع اللہ اور شاہد سعید کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی03 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم افضل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن اور01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کیے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ایس ایچ ا وگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم سعید شاہ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی300ڈبی ماچس پٹاخہ اور400عدد آنار برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں