سیلفی سے عالمی شہرت حاصل پانے والی مادہ گوریلا چل بسی

طویل علالت کے بعد نداکسی گوریلا نے آخری سانسیں اپنے نگراں کی بانہوں میں لیں،رپورٹ

برازویلا(انٹرنیشنل ڈیسک) کانگو میں سیلفی کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی مادہ گوریلا نے 14 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرلیا۔ طویل علالت کے بعد اس نے زندگی کی آخری سانسیں اپنے نگراں آندرے بوما کی بانہوں میں لی اور پھر ہمیشہ کے لیے آنکھیں موند لیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مادہ گوریلا کو اس کے نگراں نے نداکسی کا نام دیا تھا۔
2019 میں نداکسی کی سوشل میڈیا پر رینجر کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پوز بنائے ہوئی تھی۔ آندرے بووما جنگلی حیات کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکار تھے۔ انہیں 2007 میں دو ماہ کی نداکسی ملی تھی تو اسے وہ کانگو کے ویرنگوا نیشنل پارک کے یتیم خانے میں لائے تھے۔ندا کسی کے ماں باپ کو اسمگلروں نے ہلاک کردیا تھا۔

وہ اس کیفیت میں آندرے بووما کو ملی تھی کہ اپنی مری ہوئی ماں کے جسم سے لپٹی ہوئی تھی۔

آندرے بووما نے اس وقت ویرنگوا یتیم خانے کے مینیجر ہیں، انہوں نے اس وقت سوچا تھا کہ اس چھوٹی سے بچی کو جنگل میں تنہا نہیں رہنا چاہیے کیونکہ یہاں اس کا کوئی رشتہ دار بھی نہیں ہے تو اسے ہمراہ لائے اور پھر اس کی دیکھ بھال اس طرح کی کہ اسے اپنی بیٹی بنا لیا۔اس کا اعتراف انہوں نے 2014 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بھی کیا تھا کہ انہیں نداکسی سے بیٹی کی طرح محبت ہے۔ وہ اس کے ساتھ بستر پہ سوتے تھے، کھیلتے تھے اور کھانا بھی کھلاتے تھے۔ وہ خود کو اس کی ماں ہی سمجھتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں