چیف آف ائیراسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ 11 سے 15 اکتوبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

کویڈ کے باوجود انٹرنیشل اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں،مینز ایونٹ میں 14 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، ارمغان عزیز

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ 11 سے 15 اکتوبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گیپاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ونگ کمانڈر ارمغان عزیز نے سپانسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسکواش فیڈریشن عظمت رفتہ کی بحالی کے لیے کوشاں ہے،کویڈ کے باوجود انٹرنیشل اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں،مینز ایونٹ میں 14 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ویمز ایونٹ میں 8 غیر ملکی پلیئرز شرکت کر رہی ہیں،نجی شعبہ آگے آ کر اسکواش کی کھیل کو اسپورٹ کرے،انہوںنے کہاکہ تین کھلاڑی کورونا مثبت آنے کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں،ایونٹ کے لیے سیکورٹی سمیت بہترین انتظامات کیے ہیں،پاکستان ائیر فورس اسکواش کے فروغ کے لیے بھرپور مدد کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں