114

گلابی نمک کا معاملہ حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور( این این آئی )باسمتی چاول کی جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی)رجسٹریشن کے بعد پاکستان نے گلابی نمک کی بھی رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت تجارت کے حکام نے آئی پی او پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت جیوگرافیکل انڈیکیشنز ایکٹ 2020 کے تحت گلابی نمک کو بھی رجسٹرڈ کرائے گی۔اجلاسکے دوران حکام نے جی آئی ٹیگ کی رجسٹریشن کیلئے ممکنہ مصنوعات پر غور کیا تاکہ دوسرے ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے غیرمجاز استعمال پر قابو پایا جائے۔عبدالرزاق دائود کے مطابق اس مقصد کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری کے ساتھ ایک

رجسٹرار مقرر کیا جائے گا، اسی کے ساتھ دیگر مصنوعات کی رجسٹریشن کیلئے کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں