چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پاس ابھی بارہ سو بچے ہیں ،چھ سو سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا گیا جو مختلف زیادتیوں کا نشانہ بنے ،سارا احمد

معاشرے میں بچوں کی طرف کم توجہ دی جاتی ہے جسے بچوں کے حقوق صلب ہورہے ہیں ،بچوں سے سے متعلق آگاہی مہم جاری رہے گی ، تقریب سے خطاب

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) کوآرڈینیٹر برائے چائلڈ رائٹس وزیر اعلیٰ پنجاب سارا احمدنے کہاہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پاس ابھی بارہ سو بچے ہیں ،چھ سو سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا گیا جو مختلف زیادتیوں کا نشانہ بنے ،معاشرے میں بچوں کی طرف کم توجہ دی جاتی ہے جسے بچوں کے حقوق صلب ہورہے ہیں ،بچوں سے سے متعلق آگاہی مہم جاری رہے گی،پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل بچوں کے حقوق سے متعلق قوانین پر عمل در آمد کرائینگے ۔
جمعرات کو یہاں بچوں کے حقوق بارے راولپنڈی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں آگاہی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پاس ابھی بارہ سو بچے ہیں ،ان بچوں کو یا تو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا یا گھر سے نکالا گیا تھا ،چھ سو سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا گیا جو مختلف زیادتیوں کا نشانہ بنے ۔

انہوںنے کہاکہ چائلڈ پروٹیکشن بیوروز کا کام بچوں کو تحفظ کے ساتھ اچھا ماحول فراہم کرنا ہے،معاشرے میں بچوں کی طرف کم توجہ دی جاتی ہے جسے بچوں کے حقوق سلب ہورہے ہیں ،اسلامِک ریلیف نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں بہت کام کیا ،بچوں سے سے متعلق آگاہی مہم جاری رہے گی ۔

انہوںنے کہاکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل بچوں کے حقوق سے متعلق قوانین پر عمل در آمد کرائینگے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے قوانین پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کی ہے،جو بچے مشکلات میں ہیں، بے آسرا ہیں، پریشانیوں میں ہیں انکے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ،اینٹی بیگری مومنٹ کو پنجاب کے تمام اضلاع میں تیز کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں