آسٹریلیا، کینسر کی ابتدائی مراحل میں کینسر کی مخصوص اقسام کا پتہ لگانے کا موثر طریقہ دریافت

سڈنی(ھیلتھ ڈیسک) آسٹریلوی سائنسدانوں نے ابتدائی مراحل میں کینسر کی مخصوص اقسام کا پتہ لگانے کے لئے نیا اور زیادہ موثر طریقہ ایجاد کر لیا۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میلبورن شہر کی لا ٹروب یونیورسٹی کے پروجیکٹ لیڈر پروفیسر برائن ایبی نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نانو ایم سلائیڈ نامی جدید خوردبین سلائیڈ کے استعمال سے کینسر کے خلیوں کو دیگر بیمار خلیوں کے منفرد رنگ کی بدولت کینسر کی جانچ میں مدد دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی 5 سال کی طویل محنت کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد چھاتی کے کینسر کی ابتدائی تشخیص میں مدد کے لئے اس ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شروع کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایجاد چھاتی کے کینسر کی ابتدائی تشخیص میں بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے کینسرز کی اقسام کی جانچ کے لئے بھی اس ایجاد سے آسانی سے مدد لی جا سکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں