راولپنڈی ،پولیس کی کارروائیاں ،قتل کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم سمیت 2 اشتہاری گرفتار

اولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم سمیت 2 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زاہد شاہ کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم زاہد شاہ نے اپریل 2021 میں آفتاب کو معمولی تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، مقتول آفتاب حافظ قرآن اور روزے کی حالت میں تھا،مجرم زاہد شاہ قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا،جبکہ ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم لیاقت علی کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم جنوری 2021سے تھانہ رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا، سی پی او محمدا حسن یونس کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں