تھائی لینڈ،ٹرک اور کار کے تصادم کے نتیجے میں 3افرادہلاک

بنکاک(انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ میں ٹرک اور کار کے تصادم کے نتیجے میں 3افرادہلاک اور 1زخمی ہوگیا۔تھائی لینڈ کے خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع موانگ کے علاقے مہارت نخونما میں ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3افرادہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی اورنعشو٘ں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے اور مقامی پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں