دنا نیر کی گانا گاتے نئی ویڈیو کے چرچے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاوری گرل دنا نیر کی گلوکاری کرتے ہوئے کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔دنا نیر کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی سریلی آواز میں معروف پاکستانی فلم پنجاب نہیں جاوں گی کا گانا اے دل گنگنا رہی ہیں۔

دنا نیر نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہیکہ کھویا تو، میرا ہوگا کیا ۔۔۔ یہ سریلا گانا ان کی پسندیدہ پاکستانی فلم پنجاب نہیں جاوں گی کا ہے۔پاوری گرل دنا نیر کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار بھی ان کی سریلی آواز اور پسند کی تعریف کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں