سی پی اوراولپنڈی کی کھلی کچہری،آنے والی49شہریوں کے مسائل سنے اوراحکامات جاری کیے

خاتون کی درخواست پر قانون کے مطابق کاروائی نہ کرنے پرتھانہ نیوٹائون کے تفتیشی افسر سے جواب طلبی

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) سی پی اوراولپنڈی کی کھلی کچہری،سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والی49شہریوں کے مسائل سنے اوراحکامات جاری کیے،خاتون کی درخواست پر قانون کے مطابق کاروائی نہ کرنے پرتھانہ نیوٹائون کے تفتیشی افسر سے جواب طلبی ،سروس ڈیلیوری میں ٖغفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی پی او۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والی49شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر سی پی او راولپنڈی نے قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کیں، سی پی اومحمد احسن یونس نے خاتون کی درخواست پر قانون کے مطابق کاروائی نہ کرنے پرتھانہ نیوٹائون کے تفتیشی افسرسے جواب طلبی،سی پی او نے کہا کہ مظلوم شہریوں کے شاتھ کھڑا ہوں،سروس ڈیلیوری میں ٖغفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں