عمر شریف کا جسد خاکی کل کراچی پہنچے گا، اہل خانہ

عمر شریف کو حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا

کراچی(نیوز ڈیسک) عمر شریف مرحوم کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ لیجنڈ کامیڈین کی نماز جنازہ اور تدفین کل (بدھ)شام ہوگی۔عمر شریف مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق عمر شریف کی میت جرمنی سے براستہ استنبول کراچی لائی جائے گی، عمر شریف کا جسدِ خاکی بدھ کی صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ترکش ایئرلائن سے کراچی پہنچایا جائے گا۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔

اس کے علاوہ ترکش ایئر ویز کی پرواز ٹی کے 0708 کے ذریعے بیوہ زرین غزل بھی کراچی پہنچیں گی۔عمر شریف کے اہل خانہ کے مطابق ایئرپورٹ سے میت کو سماجی ادارے کے سرد خانے منتقل کیا جائے گا، نمازجنازہ آج(بدھ)سہہ پہر 3 بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی، مرحوم کو حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لئے امریکا لے جاتے ہوئے جرمنی میں کچھ وقت کے لیے قیام کرنا پڑا تھا تاہم وہ وہیں دوران علاج انتقال کرگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں