تھانہ صادق آباد پولیس کی فوری کارروائی

15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

راولپنڈی (حالات کرائم ڈیسک) تھانہ صادق آباد پولیس کی فوری کارروائی ،15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صاد ق آباد پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم عزیز اپنے ساتھی جہانزیب کے ساتھ اس کے بیٹے کو سامان لینے کے بہانے ایک کمرے میں لے گے اوراسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ،جس پر صادق آباد پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم عزیز کوچند گھنٹوںمیں گرفتارکرلیا، ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے،ایس پی راول نے کہاکہ ملزم کے ساتھی کوبھی جلد گرفتارکرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں