45

سیالکوٹ میں اراضی کے جھگڑے پر بھتیجوں نے فائرنگ کر کے 2 سگے چچا اور 2 کزن قتل کردیے

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) زمیں کے لالچ میں خون سفید ہوگیا ، سیالکوٹ میں اراضی کے جھگڑے پر بھتیجوں نے فائرنگ کر کے اپنے 2 چچا اور 2 کزن قتل کردیے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقے کلاسوالہ میں پیش آیا ، 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو قتل کردیا ، مقتولین میں 55 سالہ ذوالفقار اس کا 30 سالہ بیٹا حسن اور60 سالہ عبدالرحمن اوراسکا 30 سالہ بیٹا ماجد ہیں ، جنہیں قتل کرنے والے بھی ان کے اپنے ہی خاندان کے لوگ بتائے گئے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدرپسرورکی پولیس کی بھاری نفری فوری موقع پرپہنچی تاہم ملزمان اس سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے تھے ، بعد ازاں ریسکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نجی ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری طرف جائیداد پر قبضے کے تنازع پر جوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیاا، پولیس نے لاہور کے علاقے مزنگ میں 20 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ ان کا لڑکی کے خاندان سے جائیداد پر قبضے کا تنازع چل رہا ہے جس کے باعث انہوں نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، اس مقصد کیلئے ملزمان نے پہلے باقاعدہ منصوبہ بندی کی۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے پہلے یہ معلومات حاصل کیں کہ کس وقت گھر والے گھر پہ موجود نہیں ہوتے ، جب مکمل معلومات حاصل ہوگئیں تو اس کے بعد ملزمان نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں لڑکی سے جنسی زیادتی کی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احسان اور حسن کے نام سے ہوئی ہے جب کہ گرفتاری عمل میں لائے جانے کے بعد ملزمان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں