98

راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی،16ملزمان گرفتار،900سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد

(راولپنڈی کرایم رپؤرٹر حالات) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی16ملزمان گرفتارکرکی900سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمدکرلیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان رحمان عتیق،خاور شہزاد،جمال منظور،منیب، کامران، طیب، عجائب، وقار اور سیف کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی337 پتنگیں اور10ڈوریں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ابرار خان کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی150پتنگیں اور10 ڈوریں برآمد کرلیں، ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان محمد طیب، عاقب جاوید اور محسن شہزاد کو گرفتا رکر لیا، ملزمان کے قبضہ سی47پتنگیں اور04ڈوریں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز ذوالفقار کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی50پتنگیں اور 02ڈوریں برآمد کر لیں،ایس ایچ ا وکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان اسامہ اور شہباز کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سی340پتنگیں اور 80 ڈوریں برآمد ہوئیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں