محمد حفیظ ڈینگی سے صحتیابی کے بعد پریکٹس شروع کریں گے

آل رائونڈر اپنے فٹنس لیول کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد سینٹرل پنجاب انتظامیہ کو دستیابی کے بارے میں آگاہ کریں گے

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ بالآخر ڈینگی بخار سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ پیر سے اپنی پریکٹس اور ٹریننگ شروع کر دیں گے۔ محمد حفیظ راولپنڈی میں نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے مرحلے کے آغاز سے پہلے ڈینگی وائرس کا شکار ہونے کے باعث ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے سے دستبردار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کر دیا گیا ۔

اپنے فٹنس لیول کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد تجربہ کار آل راؤنڈر سینٹرل پنجاب کی ٹیم انتظامیہ کو اس کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ قومی ٹی ٹونٹی کپ کا لاہور لیگ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ محمد حفیظ کو پاکستان کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ سابق کپتان مبینہ طور پر اسلام آباد میں فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے، حفیظ معدے کے وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں