56

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کے آغاز کے لئے محمد رضوان اور کرس لین آئے، کرس لین صرف ایک رنز بنا سکے لیکن دوسری جانب محمد رضوان نے انتہائی دھواں دھار بیٹنگکی اور 53 گیندوں پر دو چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے وہ محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جیمز وینس 16 رنز بنا سکے، روسو نے پچیس سکور بنائے انہوں نے دو چھکے اور دو چوکے

بھی مارے، صہیب مقصود صرف دو رنز بنا کر ہمت ہار گئے، خوشدل شاہ 7، کارلوس بریتھ ویٹ 22 اور شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔مقررہ اوورز میں ملتان سلطانز نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لئے 151 رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ لوئس گریگوری 2،حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز فل سالٹ اور ہیلکس نے کیا، فل سالٹ 13 رنز بنا سکے جبکہ ہیلکس 29 رنز بنانے کے بعد شاہد آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ شاداب خان پانچ رنز بنا کر ہمت ہار گئے، حسین طلعت 10، آصف علی 9، افتخار احمد صرف ایک رنز بنا سکے، فہیم اشرف نے 22 رنز بنائے اور شاہد آفریدی کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ لوئس گریگوری نے 49 جبکہ ظفر گوہر نے 3 رنز بنائے۔ اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیسویں اوور کی پہلی گیند پر میچ جیت لیا، پہلی گیند کی بالر نے وائیٹ کرائی جس پر ملتان سلطانز ہار گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں