حکومت کا کم خرچ میں حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم اعلان

گوادر اور کراچی سے سمندری جہاز کے ذریعے حاجیوں کے جانے کا بندوبست کررہے ہیں، سمندری جہاز کے ذریعے سفر حاجیوں کیلئے سستا ہوگا، وفاقی وزیر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گوادر اور کراچی سے سمندری جہاز کے ذریعے حاجیوں کے جانے کا بندوبست کررہے ہیں، وفاقی حکومت کا کم خرچ میں حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے سمندری جہاز کے ذریعے سفر کا انتظام کرنے کا اعلان- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے حج اخراجات کبھی نہیں بڑھائے لیکن دیگر اخراجات بڑھنے سے حج کے اخراجات بڑھتے ہیں۔
پشاور میں تقریب سے خطاب میں نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ حج وعمرہ ایکٹ میں بڑی اورمثبت تبدیلیاں لارہے ہیں اور ملائیشیا حج ماڈل کی طرزپرحج فنڈ قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے حج اخراجات کبھی نہیں بڑھائے لیکن دیگر اخراجات بڑھنے سے حج کے اخراجات بڑھتے ہیں۔

نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ سعودی عرب سے پاکستان کیلئے عمرہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے، کورونا کے باعث سعودی عرب کو حج کی مد میں اربوں ڈالرکانقصان ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ گوادر اورکراچی سے سمندری جہاز کے ذریعے حاجیوں کے جانے کا بندوبست کررہے ہیں، سمندری جہاز کے ذریعے سفر حاجیوں کیلئے سستا ہوگا۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھاکہ حکومت نے شام، عراق اور ایران میں مقدس مقامات اور مزاروں کی زیارت کیلئے بھی پالیسی بنالی ہے اور زائرین کو بھی سہولیات دی جائیں گی جبکہ نجف، کربلا، کوفہ اور دیگر مقامات پر حج کی طرح عملہ تعینات ہوگا۔
ان کا وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام کےتربیتی نظام اورکلاسز کیلئےیہاں بندوبست کیاجائےگا ایک ہی چھت ‏تلے دستاویزات کی جانچ،ویکسی نیشن بھی کی جاسکےگی۔نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہیں آئندہ 3 ، 2ہفتے میں پاکستانی ‏عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے مذہب کی جبری تبدیلی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب کی جبری تبدیلی پر لعنت بھیجتے ہیں ، جبری مذہب تبدیلی کے بل سے مفاہمت کے بجائے منافرت پھیلے گی۔ کہنا تھاکہ زائرین کیلئے بندر عباس تک سمندری کروز جہاز چلانے پر کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں