ضلعی پولیس کی جواری،منشیات فروش،پیشہ ور بھکاری اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں،10جواریوں سمیت36ملزمان گرفتار

بہاولنگر (کرائم ڈیسک) ضلعی پولیس کی جواری،منشیات فروش،پیشہ ور بھکاری اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں،10جواریوں سمیت36ملزمان گرفتار، جواء پرلگی 51ہزار سے زائد رقم برآمد،بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ ناجائز برآمد،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ڈی پی او بہاولنگر

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے جواریوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے بذریعہ لڈو دانہ جواء کھیلنے میں مصروف عرفان وغیرہ 10کس ملزمان کوموقع سے گرفتار کر لیا جبکہ جواء پر لگی ہوئی51ہزار سے زائد رقم اورلڈو گیم کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 05عد د پسٹل،02عدد بندوق، 02عدد رائفل،01عدد رپیٹر اور آلہ قتل چھری 03عد د برآمدکیے۔منشیات فروشوں کے خلاف 08مقدمات کا اندراج کر کے 398لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کی گئی۔پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05بھکاری گرفتار۔ملزمان کو پابند سلاسل کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔عوام کوچاہیے کہ جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں