عدالتی فیصلے کے بعد برٹنی سپیئرز کی جہاز اٴْڑاتے ویڈیو وائرل

اس وقت میں بادلوں میں ہوں، پہلی مرتبہ جہاز اڑا رہی ہوں اس سے قبل خوفزدہ تھی، امریکی پاپ گلوکارہ

نیو یارک (شوبز ڈیسک) امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے والد کے خلاف طویل قانونی جنگ جیتنے کے بعد جہاز اٴْڑاتے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو وائرل ہوگئی۔

والد کے ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کے حق سے آزادی ملنے کے عدالتی حکم کے بعد برٹنی سپیئرز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں ایک چھوٹے جہاز کے کاک پٹ میں پائلٹ کے ساتھ طیارے کا کنٹرول سنبھالے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے عدالتی فیصلے کا ذکر کیے بغیر لکھا کہ اس وقت میں بادلوں میں ہوں، میں پہلی مرتبہ جہاز اڑا رہی ہوں اس سے قبل میں خوفزدہ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں