چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کاون وے کی خلاف ورزی سے پیدا ہونیوالے نقصانات کے متعلق آگاہی مہم چلانے کا حکم

سرکل و سیکٹر انچارجز کو ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے انچارج یجوکیشن ونگ کو ون وے کی خلاف ورزی سے پیدا ہونے والے نقصانات کے متعلق آگاہی مہم چلانے اور سرکل و سیکٹر انچارجز کو ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے۔شہری چند سیکنڈ ز کی جلدی کی خاطر اپنی اور دوسروں کی زندگی کو دائو پر لگا دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی طرف سے انچارج ایجوکیشن ونگ کو ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ون وے سے پیدا ہونے والے نقصانات کے متعلق خصوصی آگاہی مہم چلانے کے احکامات جاری انھوں نے انچارج ایجوکیشن کو ہدایات جاری کیں کہ پرنٹ ، الیکٹرونگ و سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے اور شہر میں ون وے جگہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں آگاہی بینر آویزاں کرنے کے ساتھ اضافی نفری لگائی جائے ۔

اس موقع پر انھوں نے سرکل و سیکٹر انچارجز کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے سرکل و سیکٹر میں و ن وے والی جگہوں پر اضافی وارڈنز تعینات کیے جائیں جو کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل لائیں ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک جام اور حادثات کا سبب بنتے ہیں لہذا ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور چالان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لائسنس بھی معطل کیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثات اور ٹریفک جام کی بڑی وجہ شہریوں کی طرف سے بے جا ون وے کی خلاف ورزی ہے ۔شہری چند سیکنڈ ز کی جلدی کی خاطر اپنی اور دوسروں کی جان دائو پر لگا دیتے ہیں جو کہ خودکشی کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں