راولپنڈی میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ، پولیس افسر شہید

فائرنگ کے تبادلے میں ایک منشیات فروش مارا گیا، پولیس نے ملزمان سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی میں تھانہ سول لائن کی حدود میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک منشیات فروش ملزم مارا گیا، فائرنگ سے پولیس افسر بھی شہید ہوگیا، پولیس نے ملزمان سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس افسر شہید جبکہ ایک ملزم بھی مارا گیا۔
جاں بحق پولیس افسر تھانہ سول لائن میں تعینات تھا۔ شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی عمر 28 برس تھی، فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش ملزم بھی ہلاک ہوا ہے، ہلاک ہونے والے منشیات فروش کی شناخت ماجد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے اور ملزمان سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں