15

بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں کرس گیل کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

قومی کپتان کو یونیورسل باس کا تیز رفتاری سے 7000 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 7 اننگزمیں 121 رنز درکار

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتاری سے 7000 رنز مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔ بابراعظم کو کرس گیل کا تیز رفتاری سے 7000 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 7 اننگزمیں 121 رنز کی ضرورت ہے۔ بابراعظم اب تک 184 اننگز میں 5 سنچریوں اور 58 نصف سنچریوں کی مدد سے 6879 رنز بنا چکے ہیں۔
انہوں نے یہ رنز 45.25 کی اوسط اور 128.53 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں ۔

کرس گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 11 اپریل 2015ء کو تیز ترین 7 ہزار رنز 192 اننگز میں بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے۔ عالمی کرکٹ میں بابراعظم تیز رفتاری سے 3000، 4000 اور 6000 رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ ایشیائی بلے بازوں میں ان کا شمار تیز رفتاری سے 1000 اور 2000 رنز بنانے والے بلے بازوں میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں