39

ملک افصل محمود اعوان نے چئیر مین شپ مصالحتی کمیٹی گولٹرہ تھانہ سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (جنرل رپورٹر)ملک افصل محمود اعوان نے چئیر مین شپ مصالحتی کمیٹی گولٹرہ تھانہ سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مورخہ 25/09 /2021 سے چیرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ گولڑہ کی سیٹ پر کام چھوڑ دیا ہے چئیر مین شپ چھوڑنے کی وجہ پی ٹی آئی کے وہ عہدہ دار ہیں جنہوں نے ایک ظالم کے حق میں فیصلے کے لیے مجھ پر دباﺅ ڈالا. میرے دماغ میں نبی پاک ﷺ کی حدیث نے گردش کرنا شروع کر دیا کہ “جس نے ظلم کا ستاھ دیا وہ ہم میں سے نہیں”(اگر میں ان کا دباﺅ قبول کر لیتا تو میں اسلام سے خارج ہو جاتالہذا میں نے ایک غریب مزدوراور حق کا ساتھ دیا. جب مجھ پر دباﺅ زیادہ بڑھا تو میں نے چئیرمین شپ کو خیر آباد کہا اور استعفیٰ دے کر اس ظلم کا ساتھ نہ دیااس غریب مزدور نے ڈاکٹر سے پیسے لینے تھے میں نے مزدور کی سائیڈ لی میرٹ مزدور کا تھا اور فیصلہ اس کے حق میں گیا تو میری پارٹی تحریک انصاف کے عہدیداروں کومیرا فیصلہ پسند نہ آیا جب ہمارے قائد کا موقف ہے کہ ہر کام میرٹ پر کیا جائے میں اپنی قیادت تک یہ بات لے کر جاو¿ں گا تاکہ ان کو پتہ ہو کہ نیچے غریب عوام کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور پی ٹی آئی میں کیسی کیسی کالی بھڑیں گھس آئی ہیں .میری ان تمام پی تی آئی ورکرز سے درخواست ہے کہ وہ میرا ساتھ دیں اور پی ٹی آئی سے کالی بھڑوں کا صفایا کرنے میں میری مدد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں