37

اسلام آباد کی ہونہار طالبہ زویہ ریاض نے سیکنڈ ائیر(پری میڈیکل گروپ)میں 1100 میں سے 1087 نمبر لےکر ریکارڈ قائم کر دیا۔

اسلام آباد (حالات میڈیا ڈسک)تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو اسلام آباد اعظم اکیڈمی کی ہونہار طالبہ زویہ ریاض نے سیکنڈ ائیر میں 1100 میں سے 1087 نمبر لے کر فیڈرل بورڈ (پری میڈیکل گروپ) میں آٹھویں پوزیشن حاصل کر کے اعظم اکیڈمی بھارہ کہو اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کر کے ایک مثال قائم کر دی ۔
زویہ ریاض کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی کا سہرہ اس کے والدین کو جاتا ہے جن کی دعاﺅں سے آج اس نے یہ مقام حاصل کیا اورمیرے والدین کے ساتھ ساتھ ان اساتذہ کو جاتا ہے جن کی انتھک محنت اور لگن سے میری تعلیم میں انہوں نے راہنمائی کی میں تا حیات اس اکیڈمی اور اپنے اساتذہ کی مشکور رہوں گی جن کی وجہ سے میں آج اس مقام تک پہنچی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں