14

نیب کی مریم نواز ، کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر تیس روز میں فیصلہ کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) نیب کی مریم نواز ، کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر تیس روز میں فیصلہ کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج سماعت کرے گا ،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی۔نیب کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن صفدر جان بوجھ کر اپیلوں کی سماعت میں تاخیر کررہے ہیں، مریم نواز کے وکیل ایک سال سے بہانے بنا کر تاریخیں لے رہے ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر روزانہ سماعت کرکے 30 روز میں فیصلہ کیا جائے۔فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی سماعت آج ہوگی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا ،نیب نے نواز شریف کی بریت کالعدم قرار دے کرکے سزا دینے کی استدعا کر رکھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں