15

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکا روانہ

کراچی(حالات نیوز ڈسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا میں بلاول اعلی امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔امریکا میں قیام سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ پیپلزپارٹی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی aسخت مخالفت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی،تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں،مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے اس بیانئے کو درست ثابت کرے گی کہ نیب غیرجانب دار ادارے کے بجائے عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں