17

لاہور سےچینی شہری کی بیوی اغواء

چینی شہری کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

لاہور (بیورو رپورٹ) : صوبائی دارالحکومت لاہور سے ایک چینی شہری کی بیوی مبینہ طور پر اغوا ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چینی شہری اپنی بیوی کے لا پتہ ہونے کی درخواست لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چینی شہری نے پاکستانی خاتون سے شادی کی تھی۔

چائینیز نیشنل لیو کینگ شینگ پاکستانی بیوی عائشہ اختر کے ساتھ والٹن روڈ پر کرائے کے مکان میں مقیم ہے۔ چینی باشندے نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد میری بیوی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چینی شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عائشہ کی تلاش جاری ہے، اُمید ہے کہ جلد ہی خاتون کو ٹریس کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں