’’ن لیگ نے پی ٹی آئی کا12سال بعد کنٹونمنٹ میں‏ صفایا کر دیا‘‘

پی ٹی آئی نے10سال پہلےکنٹونمنٹ بورڈمیں آنکھ کھولی تھی، ‏کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے پی ٹی آئی کوسیاسی طور پر اپنی نیند آپ سلا دیا اور 2023میں پی ٹی آئی کوہمیشہ ‏کیلئے سیاسی طورپردفن کردیں گے، صدر مسلم لیگ ن کا کارکنوں سے خطاب

راولپنڈی(حالات نیوز ڈیسک) عمران خان آپ نےقوم کاتیل نکال دیا اور کہتے ہو گھبرانا نہیں، نلیگ نےپی ٹی آئی کا12سال بعد کنٹونمنٹ میں‏صفایا کر دیا، اب پی ٹی آئی کوہمیشہ کیلئےسیاسی طورپردفن کردیں گے، صدر مسلم لیگ ن کا کارکنوں سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ن لیگ نےپی ٹی آئی کا12سال بعد کنٹونمنٹ میں ‏صفایا کر دیا اب پی ٹی آئی کوہمیشہ کیلئےسیاسی طورپردفن کردیں گے۔
کارکنان سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے10سال پہلےکنٹونمنٹ بورڈمیں آنکھ کھولی تھی ‏کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے پی ٹی آئی کوسیاسی طور پر اپنی نیند آپ سلا دیا اور 2023میں پی ٹی آئی کوہمیشہ ‏کیلئے سیاسی طورپردفن کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ نےقوم کاتیل نکال دیا اور کہتے ہو گھبرانا نہیں قوم کابراحال ہوگیاہے عوام کو ‏مہنگائی کےخلاف نکلناہوگا عوامی لہروں سےحکومت کو دریابرد کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈالیکشن کامیابی پرآپ کومبارکبادپیش کرنے آیا ہوں، ن لیگ نےکوئی معمولی ‏کامیابی حاصل نہیں کی کنٹونمنٹ بورڈبلدیاتی الیکشن انتہائی حوصلہ افزاہیں ن لیگ نےراولپنڈی سے7نشستیں ‏حاصل کیں، راولپنڈی والو! آپ نے لاہورکو بھی پیچھےچھوڑ دیا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ ن لیگ 5سالوں میں پاکستان کی تقدیر بدلنےجارہی تھی پاکستان کوترکی کےہم پلہ کرتا، ‏بھارت کوپچھےچھوڑتا، یہ کہتےتھےایک کروڑنوکریاں دیں گے لاکھوں لوگ بےروزگارہوگئے، بجلی کےبل عوام پر ‏بجلی کی طرح گررہےہیں، ڈالر171روپےکاہوگیاہے 52روپےکی چینی اب 110روپےفی کلوہوگئی سلیکٹڈ وزیراعظم نے ‏ملک کوتباہ کر دیا ہے ملک میں ہر طرف تباہی ہو گئی ہے سوا3سال بعدملک بھرمیں عوام کی آنکھیں کھل گئیں۔
‏دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا ہے۔ راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ جھگڑے کارکنوں کے نہیں بلکہ قیادت کے ہیں، جھگڑے ختم ہونا چاہییں اور اتحاد ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ آپ کی مقامی پارٹی قیادتوں میں لڑائیاں ہیں، کارکن خدا کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پید اکریں، آئندہ الیکشن میں اگر حکومتی مینڈیٹ حاصل کرنا ہے تو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ انتخابات کسی بھی وقت آسکتے ہیں، حکومت کا بستر کبھی بھی گول ہوسکتا ہے، کراچی سے پشاور تک نوازشریف کے پیچھے کھڑے ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں