سوات اور گرد و نواح میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 اور گہرائی 170 کلو میٹر تھی ، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا

سوات (حالات نیوز ڈیسک ) صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق سوات سمیت اس کے مضافات میں مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 اور گہرائی 170 کلو میٹر تھی ، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا۔
بتایا گیا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقامی افراد کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی ماہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ زلزلے کی گہرائی 143 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا ، زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس سے قیک دن قبل ملک کے شمالی علاقوں مالاکنڈ ڈویژن، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کی شدت چار ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے ، مالاکنڈ ڈویژن، سوات اور گردونواح کے علاقوں میں چار شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، خوف میں مبتلا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، عمارتوں سے باہر سڑک پر نکل آئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے، زیرزمین زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر اور زلزلے کی لہروں کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں