محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار

آل رائونڈر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ،سینٹرل پنجاب کو لاہور میں کھیلے جانیوالے میچوں میں جوائن کریں گے : ذرائع

راولپنڈی (حالات اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار ہوگئے۔ محمد حفیظ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل تھے تاہم اب اطلاعات کے مطابق 40 سالہ محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد حفیظ کو فوڈ پوائزننگ کے باعث پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا ہے اور آل راؤنڈر اب اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں آج ان کے بلڈ ٹیسٹ متوقع ہیں ۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ سینٹرل پنجاب کو لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں میں جوائن کریں گے۔ دوسری جانب ٹیم سینٹرل پنجاب کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی طبیعت بہتر ہے لیکن ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں