وزیراعظم نے بھارت کو بے نقاب کیا‘ جنگی جرائم کا ڈوزیئر بھی پیش کردیا ، وزیر خارجہ

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا ، عمران خان نےعوام کی نظر میں اہمیت رکھنے والے ہر موضوع کو چھوا۔ شاہ محمود قریشی کا جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم کے خطاب پر تبصرہ

نیو یارک (حالات نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں بھارت کو بے نقاب کیا ‘ بھارتی جنگی جرائم کے شواہد پرمشتمل ڈوزیئر بھی پیش کردیا ، افغانستان میں امن وخوشحالی کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم افغانستان میں استحکام کے لیے سر جوڑیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا ، وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کو روکنے کیلئےعالمی مکالمے کا مطالبہ کیا ، عمران خان نےعوام کی نظر میں اہمیت رکھنے والے ہر موضوع کو چھوا ، عوام کے نزدیک جموں و کشمیر کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کیوں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کو کچلنے کیلئےاقدامات اٹھائے، پاکستان نے امن کے فروغ اورانخلامیں مدد کیلئے اقدامات کیے، افغانستان میں امن وخوشحالی کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم افغانستان میں استحکام کے لیے سر جوڑیں ، وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اورانہیں مسئلہ کشمیر،افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکی ہم منصب سے دوستانہ ماحول میں افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی، جنرل اسمبلی کےصدر سے ملاقات میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سےآگاہ کیا اوربھارتی جنگی جرائم کے شواہد پرمشتمل ڈوزیئر پیش کیا اس کے علاوہ سعودی عرب، ترکی اورآذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت پر بات ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں